پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ

 لاہور: پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلورملز نے آٹے کی ایکس مل قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ کر دیا جس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 1200 روپے اور پرچون نرخ 1230 روپے ہوگئے۔

فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کی ریلیز نہ ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، گندم کی قیمت 140 روپے من مہنگی ہونے سے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مجموعی طور پر 140 روپے کا اضافہ ہوا، ایک ماہ میں آٹے کی قیمت میں 8 مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔

The post پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E0aK9J