منگلا: 15سالہ نوجوان پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا، باپ نے بیٹے کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگا دی اور دونوں جاں بحق ہو گئے۔
دینہ کا رہائشی 45سالہ ساجد محمود فیملی کے ہمراہ سیروتفریح کے لیے منگلا آیا، جہاں نہر اپر جہلم میں پاؤں پھسلنے سے 15سالہ اویس نہر میں گر گیا، جسے بچانے کی غرض سے باپ نے نہر میں چھلانگ لگا دی، دونوں باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، مقامی افراد نے ساجد جبکہ 15 سالہ اویس کی نعش کو ریسکیو ٹیم نے نہرسے نکالا، متوفی باپ بیٹے کی نماز جنازہ آبائی علاقہ دینہ میں ادا کردی گئی۔
The post منگلا میں بیٹا نہر اپرجہلم میں گرگیا، بچانے کیلیے باپ نے بھی چھلانگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Ah8Wqe
