وادی تیراہ میں ایف سی پر پر حملے میں دو جوان شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وادی تیراہ میں ایف سی پر پر حملے میں دو جوان شہید

 پشاور: ضلع خیبر اور ضلع کرم کی سرحد پر فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں پر حملے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

ایف سی خیبرپختونخوا کے مطابق وادی تیراہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوان پانی بھرنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی جس سے دو جوان شہید ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو منتقل کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post وادی تیراہ میں ایف سی پر پر حملے میں دو جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vp0QNz