ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ اسسٹنٹ کمشنرنے شادی کی تقریب رکوادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ اسسٹنٹ کمشنرنے شادی کی تقریب رکوادی

 کراچی:  اسسٹنٹ کمشنرنے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرگلستان جوہر میں شادی کی تقریب رکوادی جب کہ بنگلہ مہمانوں سے خالی کروا کر سیل کر دیاگیا۔

کوورنا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاوؤ نافذ ہونے کے باوجود گلستان جوہر بلاک 17 کی لطیفی کاپریٹوو ہاؤسنگ سوسائٹی میں دن کے اوقات میں شادی کی تقریب جاری تھی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوسائٹی کے مکین سراپا احتجاج ہوگئے۔

سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے شادی کی غیر قانونی تقریب رکوانے کی کوشش پر تقریب میں بھگڈر مچ گئی، پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ کو معاملے سے آگاہ کیا، مکینوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر رہائشی سوسائٹی پہنچے اور تقریب فوری طور پر رکوائی اور صورتحال پرقابو پایا اور بنگلا خالی کروا کر پلاٹ سیل کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بنگلے میں کمرشل بنیادوں پر شادیاں کرواکرکورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جس سے کورونا مزید پھیل سکتا ہے، آئے روز بنگلے میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے، تقریبات کروا کر پیسے بٹورے جارہے ہیں اور علاقہ مکینوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرایسٹ کا کہنا تھا کہ سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے شکایت آئی کہ اس پلاٹ میں شادی کی تقریب چل رہی ہے اور یہ ایک رہائشی علاقہ ہے جب ہم یہاں پہنچے تو یہاں مہمان موجود تھے۔

مکینوں نے  بتایا کہ پہلے بھی اس پلاٹ میں تقریبات ہوتی رہی ہیں، شادی کی تقریب رکوا کر پلاٹ کو سیل کردیا گیا ہے، جو ذمے دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

The post ایس او پیز کی خلاف ورزی؛ اسسٹنٹ کمشنرنے شادی کی تقریب رکوادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VsWdSh