پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس بحفاظت اترنے میں کامیاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس بحفاظت اترنے میں کامیاب

اٹک: پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جب کہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے اٹک کے قریب طیارہ حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں تاہم حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

The post پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس بحفاظت اترنے میں کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vltr6B