اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک دن میں 524 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.01 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جہاں کورونا پازٹیو شرح 13.15 فیصد تک جاپہنبچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 90 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے 814 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

The post اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح پھر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jDEzUt