ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوعوامی مسائل کی نہیں اقتدار سے دوری کی تکلیف ہے، فردوس عاشق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوعوامی مسائل کی نہیں اقتدار سے دوری کی تکلیف ہے، فردوس عاشق

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ اقتدار کی حوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں، انہیں تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور اس سے باہر اپوزیشن جماعتوں کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئیں، آرپار کے نعرے لگانے والی جماعت پاؤں پکڑنے کی باتیں کرنے لگی، غلط فہمیوں کا شکار جعلی راجکماری چچا اور پرچی شہزادے کے دئیے زخم چاٹ رہی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لٹیروں کے خلاف عوامی طاقت کے ساتھ کپتان ڈٹ کر کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا، اقتدار کی حوس میں اندھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ایک دوسرے پر الزامات ان کی حقیقت عیاں کرتے ہیں، بغض عمران میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور پھر ناکامی کے بعد ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے ان کی منافقت کے آئینہ دار ہیں، انہیں تکلیف عوام کے مسائل کی نہیں بلکہ اقتدار سے دوری کی ہے۔

The post ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوعوامی مسائل کی نہیں اقتدار سے دوری کی تکلیف ہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jSpGiy