پاکستان نےعالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان نےعالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے

 کراچی: پاکستان نےعالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے ہیں پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 5 سال، 10 سال اور 30 سال کے لیے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے ہیں۔ پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے ایک ارب ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پانچ سال کے لیے 5 اعشاریہ 8 فیصد پر 30کروڑ ڈالر،  دس سال کی مدت کے لیے 7 اعشاریہ 12 فیصد پر40 کروڑ ڈالر کے بانڈز جاری کیے، جب کہ 30 سال کی مدت کے لیے 8 اعشاریہ 4 فیصد پر 30 کروڑ ڈالر کے بونڈز جاری کیے گئے ہیں۔

The post پاکستان نےعالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UuhGda