کراچی؛ بارشوں میں ہنگامی مدد کیلیے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی؛ بارشوں میں ہنگامی مدد کیلیے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل

کراچی: شہرمیں مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیمیں چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویڑن مقصود احمد کا کہناہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے یونٹ کی جانب سے پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

 

The post کراچی؛ بارشوں میں ہنگامی مدد کیلیے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AP5hRM