پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کے انضمام کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کے انضمام کا فیصلہ

 اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت اطلاعات نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ دونوں اداروں کے بجٹ، ملازمین، اثاثوں، پینشن اور تنخواہوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے انتظامی معاملات ایک ہی بورڈ آف ڈائریکٹرز دیکھے گا تاہم دونوں ادارے علیحدہ علیحدہ کام کرتے رہیں گے۔

The post پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان کے انضمام کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hp2Qh4