راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ ابر کرم برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور 11 فٹ سے تجاوز کرگئی۔ سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے باعث سیلاب کا پری الرٹ جاری کردیا۔ بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔ مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔

The post راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r4NwJx