کتوں کا وکیل پر حملہ؛ فریقین میں صلح نامہ طے پاگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کتوں کا وکیل پر حملہ؛ فریقین میں صلح نامہ طے پاگیا

 کراچی: ڈیفنس میں سینئر وکیل پر پالتو کتوں کے حملہ کیس میں زخمی وکیل مرزا اختر علی اور کتوں کے مالک کے درمیان صلح نامہ طے پا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صلح نامے میں کہا گیا ہے کہ کتوں کا مالک این جی او کو 10 لاکھ روپے فنڈ دے گا، کتوں کے مالک ہمایوں زخمی وکیل مرزا اختر علی سے غیر مشروط معافی مانگیں گے اور وہ  آئندہ کسی خطرناک جانور کو بطور پالتو جانور نہیں رکھیں گے۔

صلح نامے میں تحریر ہے کہ ہمایوں خان اگر کوئی کتا رکھیں گے تو اسے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں رجسٹرڈ کرائیں گے اور کتوں کو ٹرینر کی نگرانی میں حفاظتی انتظام کے ساتھ باہر لے کر جائیں گے۔

صلح نامہ کی ایک شرط کے مطابق جن کتوں نے مرزا اختر پر حملہ کیا تھا انہیں کسی تکلیف کے بغیر فوری مارا جائے۔

The post کتوں کا وکیل پر حملہ؛ فریقین میں صلح نامہ طے پاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xx70cn