بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والوں کی مخبری کرنیوالا پکڑا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والوں کی مخبری کرنیوالا پکڑا گیا

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پرملیر ندی کے قریب چھاپہ مارکارروائی کے دوران بینکوں سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کے متعلق ڈاکوؤں کو اطلاع دینے والے مخبر یونس عرف لالاگندھاری کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے۔

شرافی گوٹھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش گروہ کے دیگر ساتھیوں کے لیے مخبری کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزم 1991 سے مختلف اوقات میں ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں گرفتارہوکرجیل جاچکا ہے۔

ملزم یونس عرف لالا گندھاری کے خلاف ڈکیتی کے کئی مقدمات تھانہ ڈیفنس، فیروزآباد اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ صدر میں درج ہیں ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہرکے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلیے تلاش جاری ہے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

The post بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والوں کی مخبری کرنیوالا پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jSdwWW