افغانستان کے حالات کو پاکستان میں اثرانداز نہیں ہونے دیں گے، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان کے حالات کو پاکستان میں اثرانداز نہیں ہونے دیں گے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہاکستان میں افغانستان کے حالات کے اثرات نہیں آنے دیں گے۔ 

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، پوری کوشش ہے کہ کابل میں ایک پُرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ہم امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

The post افغانستان کے حالات کو پاکستان میں اثرانداز نہیں ہونے دیں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e3xquz