3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی جب کہ صبح و رات کے اوقات میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے اگلے 3روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے،تین روز کے دوران مطلع جذوی اورمکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے،اگلے چندروز کے دوران صبح اور رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت کم سے کم پارہ 29 ڈگری رہا،سمندری ہواوں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

 

The post 3 روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UsN0c8