سندھ بھرمیں ویکسینیشن سینٹرزایک دن کے لیے کوبند رکھنے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ بھرمیں ویکسینیشن سینٹرزایک دن کے لیے کوبند رکھنے کا فیصلہ

 کراچی: کورونا ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز کو اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرزاتوارکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے کورونا ویکسین کی عدم فراہمی کا سامنا ہے۔ ایکسپوسینٹرمیں قائم ماس ویکسینیشن سینٹربھی کورونا ویکسینیشن کی کمی سے متاثرہے۔ دوسری خوراک کے لئے ایکسپوسینٹرپہنچنے والوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

اس متعلق حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ویکسینیشن فراہم کی جائے گی دوسری خوراک لگانا شروع کردیں گے، اس وقت ایسٹرازینیکا لگائی جارہی ہے جبکہ سائینو ویک، سائینو فام اور پاک ویک موجود نہیں۔

The post سندھ بھرمیں ویکسینیشن سینٹرزایک دن کے لیے کوبند رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wHYPt8