مون سون سے قبل تیاریوں کیلیے گورنرسندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مون سون سے قبل تیاریوں کیلیے گورنرسندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں گزشتہ سال کی بارش ہم سب کے لیے سبق تھی، بارشوں میں عوام کو نقصان سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکام پر نالوں پر سے تجاوزات کا خاتمہ ہورہا ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کو اقدامات کا مشورہ دیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ وقت ہے کہ تمام ادارے مل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں میں وفاق کی جانب سے آپ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

The post مون سون سے قبل تیاریوں کیلیے گورنرسندھ کا وزیر اعلیٰ کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qbT5ph