سندھ حکومت کی شاہراہیں و ہوائی اڈے گروی رکھنے کی مخالفت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت کی شاہراہیں و ہوائی اڈے گروی رکھنے کی مخالفت

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پورا ملک گروی رکھ دیا جو ادارے بچے تھے ان کو بھی اب گروی رکھنے جارہا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے مزید اپنے ردعمل میں کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہے، سندھ حکومت قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے والے وفاقی فیصلے کی مخالفت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام وفاق کو اسلام آباد ایکسپر یس وے، اسلام آباد پشاور موٹرو ے،پنڈی بھٹیاں، لاہور سیکشن اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی نہیں رکھنے دیں گے۔

اسماعیل راہو نے وفاق سے سوال کیا کہ اگر معیشت ترقی کر رہی ہے تو پھر قومی شاہراہیں اورہوائی اڈے کیوں گروی رکھے جارہے ہیں،اگر گندم کی رکارڈ پیداوار ہوئی ہے تو باہر سے کیوں منگوائی جارہی ہے، حکومت کا غلط بیانی اور جھوٹ بولنا روز کا معمول بن چکا ہے۔

 

The post سندھ حکومت کی شاہراہیں و ہوائی اڈے گروی رکھنے کی مخالفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j7KfqV