اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل مکمل بحال کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل مکمل بحال کرنے کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں عملی طور پر تدریسی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

21 جون پیر سے صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں تعلیمی عمل مکمل طور پر بحال ہوجائے گا، محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون بروز پیر سے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تا پانچویں جماعت میں عملی طور پر تدریسی عمل کا آغاز ہوگا، یہ فیصلہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔

تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری اور ایس او پیز کے ساتھ عملی طور پر کلاسز لے سکیں گے جبکہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کو کورونا ویکسی نیشن لازمی کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں سندھ بھر میں 7 جون کو نویں سے بارہویں اور جامعات میں عملی طور پر تدریسی عمل کا آغاز ہوا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت میں عملی طور پر تعلیمی عمل 15 جون سے بحال ہوا تھا۔

The post اسکولوں میں کل سے تعلیمی عمل مکمل بحال کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qbMiM2