محکمہ داخلہ کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محکمہ داخلہ کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا کی ملاقات کی، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو محکمہ داخلہ کو بنے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی اور محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں اور انہیں بھی حقوق حاصل ہیں، جیل کے گلے سڑے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے جیلوں کے نظام میں دور رس اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، پنجاب کی 7 جیلوں میں ملٹی اسٹوری بیرکس بنائی جارہی ہیں، جن میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا، جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے، پنجاب کی 21 جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم شرو ع ہو چکا ہے۔

The post محکمہ داخلہ کو کام کرنے کی پوری آزادی دی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gGI9MY