آئی ایم ایف پروگرام نہ تو معطل ہوا نہ ہی عالمی بینک نے قرض روکا، وزارت خزانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی ایم ایف پروگرام نہ تو معطل ہوا نہ ہی عالمی بینک نے قرض روکا، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا پروگرام معطل نہیں ہے اور عالمی بینک نے بھی قرض نہیں روکاہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ذمہ دار ن لیگ ہے ، آئی ایم ایف مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے، جس میں مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، پاکستان نے مارچ تک آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پاکستان نے بہترین معاشی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض نہیں روکا، ورلڈ بینک نے ایک روز قبل ہی پاکستان کیلے قرض کی منظوری دی ہے ،مفتاح اسماعیل پر تنقید کرتے ہوئے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، وزارت خزانہ کے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کررہی۔

The post آئی ایم ایف پروگرام نہ تو معطل ہوا نہ ہی عالمی بینک نے قرض روکا، وزارت خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gIrwk2