پشاور میں گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل

پشاور: چمکنی کے علاقے میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے نواحی علاقے چمکنی کے گاؤں چوہا گجر میں جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔

اے ایس پی چمکنی احمد زنیر چیمہ کے مطابق ابراہیم خان سکنہ پندو روڈ کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ابراہیم کے تین بیٹے جلال، سلمان، سلیم، ابراہیم کا بھائی حبیب اللہ ، زوجہ حبیب اللہ اور بانو زوجہ ابراہیم متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اے ایس پی کے مطابق فائرنگ کے وقت ابراہیم گھر میں موجود نہیں تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post پشاور میں گھر پر حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zJBgCi