کراچی: نیب کراچی کے ریجنل بورڈ اجلاس میں5کیسز کے ریفرنس دائر کرنے جبکہ ایک سابقہ انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق نیب کراچی کا بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں انکوائری،تحقیقات اور دیگر آپریشنل امور پر تبادلہ خیال اور فیصلے کیے گئے،ریجنل بورڈ نے5 کیسز کے ریفرنس دائرکرنے اور ایک سابق انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
تجویز کردہ کیسز میں رقوم کا حجم 1400 ملین کے لگ بھگ روپے ہے،بورڈ نے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی اور عوامی شکایات پر گلشنِ دوزان ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق میسرز کریم ہاؤسنگ نجی کمپنی کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا،اس کیس میں شامل کل رقم 308 ملین روپے بنتی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد251 کے لگ بھگ ہے۔
ترجمان نیب کراچی کے مطابق بورڈ نے گلشن الٰہی منصوبے میں کریم ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا ہے،کیس کے ملزم حاجی آدم جوکھیو اور لال محمد اسکیم33 میں واقع گلشنِ الٰہی کے پلاٹ حوالے نہ کرکے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہیں۔
مالی لحاظ سے کل واجبات کا حساب کتاب روپے ہے جبکہ رقم 920.720 ملین جس میں 590 سے زیادہ متاثرین شامل ہیں، لیز یوٹیلائزیشن ڈپارٹ حکومت سندھ دیہہ گونڈ پاس میں400 ایکڑ سرکاری اراضی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بورڈ نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرکاری ملازمین نے سندھ لینڈ کمیٹی کے ذریعہ دیہہ گوند پاس میں400 ایکڑ رقبے پر مشتمل سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر باقاعدہ بنایا تھا جوان کے دائرہ کار میں نہیں آتا تھا، سرکاری ملازمین نے اس عمل کے ذریعے حکومت کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایاگیا۔
بورڈ نے جعلسازی کے ذریعے بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے الزام پر خالد سولنگی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کیا ہے،جعلی، فلائنگ انوائسز پر غیر قانونی سیلز ٹیکس کی واپسی کے الزام پر نعمان علی بھٹی اور محمد شفیق کے خلاف ضمنی ریفرنس کا فیصلہ کیا گیا۔
بورڈ نے مجاز اتھارٹی کے ذریعہ تحقیقات میں ہادی بخش بوریرو، سابق سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کو غیر قانونی تقرریوں اور سندھ اسمبلی میں بدلے جانے والے ترقیوں سے متعلق انکوائری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریجنل بورڈ نے میگا کیسوں کے کامیاب تصرف پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا،ڈی جی نیب کراچی ڈاکٹر نجف قلی مرزا نے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی اور ریاستی اراضی کی واپسی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
The post نیب کراچی کا 5 کیسز کے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gELg6U