فردوس عاشق کا اسسٹنٹ کمشنر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فردوس عاشق کا اسسٹنٹ کمشنر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا

 لاہور: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے معاملے پر مریم نواز کی تنقید پر ردعمل سامنے آگیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے ابا جی، چچا اور رانا ثنااللہ کی بیوروکریٹس اور انکی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے! عوام جان چکے شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے!

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کو جھاڑپلادی

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھوکھلے دعوؤں سے میڈیا کے سامنے شوبازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں، جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، SELECT ہو کر نہیں آتے۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے۔ یہ رعونت قابل قبول نہیں۔ سونیا صدف سے معافی مانگیے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی جس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ رمضان بازار واقعہ کی رپورٹ پیش کی اور رمضان بازار میں ناقص اشیائے ضروریہ کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسی سے بھی بریف کیا۔ وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

The post فردوس عاشق کا اسسٹنٹ کمشنر معاملے پر ردعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3udQvQB