سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں وزیر اعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی، صوبائی وزیر نے وزیراعظم کو محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور محکمانہ امور اور پنجاب میں اسپشل اکنامک زونز پر تیزی سے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

The post سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3b2T28C