لاڑکانہ میں گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاڑکانہ میں گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر گھر گھر جاکر کچرا اکٹھا کرنے کا نظام شروع کریں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں کچرے کے مناسب انتظام کیلیے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بہترکیا جائے۔

اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی ، سکریٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنا اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ لاڑکانہ شہر کی آبادی 590579 ہے اور روزانہ تقریبا  337 ٹن کوڑا کرکٹ پیدا ہوتا ہے۔ شہر میں 20 یونین کونسلیں ہیں جہاں 70 عارضی طور پر کچرا اکٹھا کرنے کے مقامات تشکیل دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر شہر کے قریب ایک مناسب لینڈ فل سائٹ  بنائیں اور گھر گھر جاکر کچرا اکٹھا کرنے کا نظام شروع کریں اور پھر انھیں  ٹرانسفر اسٹیشن اور اور پھر لینڈ فل سائٹ پر منتقل کریں۔

ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ کچرے کو صاف کرنے  اور گھر گھرسے جمع کرنے  کے بعد کچرے کو ٹرانسفر اسٹیشن (جی ٹی ایس) میں منتقلی سے متعلق کچرے کے نظام کو آؤٹ سورس کرنے کا ٹینڈر حکومت نے تیار اور منظور کرلیا ہے۔ ایس ایس ڈبلیو ایم اے شہر کی بہتر نظم و نسق کے لیے ٹینڈرز طلب کرے گا اور لینڈفل سائٹ کا کام شروع کرے گا۔

 

The post لاڑکانہ میں گھر گھر جا کر کچرا اکٹھا کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QMNg4i