ملزم کی ضمانت کیوں لی؟جج کو خاتون نے پرس مار دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملزم کی ضمانت کیوں لی؟جج کو خاتون نے پرس مار دیا

راولپنڈی: مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج کو ہینڈ پرس مار دیا۔

سول جج کی عدالت میں مشتعل خاتون نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرنے پر سول جج سردار عمر حسن کو ہینڈ پرس مار دیا اورمیز پر پڑی فائلیں جج پر اچھالنا شروع کر دیں، سخت جملوں کا بھی اظہار کیا، پرس لگتے ہی جج سماعت ادھوری چھوڑ کر چیمبر میں چلے گئے۔

خاتون کے شور شرابا،گالم گلوچ پر پولیس پہنچ گئی اور لیڈیز پولیس منگوا کر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ عدالتی ریڈر کی درخواست پر ملزمہ خاتون کیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

ریڈر راجہ کامران نے پولیس کو  بتایا کہ مجھ سے اس خاتون نے پوچھا کہ محمد وقاص کے کیس میں کیا کارروائی ہوئی ، میں نے لسٹ چیک کر کے بتایا  ملزم کی مبینہ جعلی چیک کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے، خاتون مشتعل اور آگ بگولہ ہوگئی اور کہا کہ وہ اس کیس کی مدعیہ ہے،بد تمیزی اور گالم گلوچ کی،جج کو  گالیاں دینے لگی کہ ضمانت کیوں منظور کی؟

 

The post ملزم کی ضمانت کیوں لی؟جج کو خاتون نے پرس مار دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fIK1oD