پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلایا جانا میرے لیے حیران کن ہے، میری حکومت کی پالیسیوں کا محور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے، ہماری پالیسی ہماری آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا اور سبز پاکستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں 40 ممالک مدعو، پاکستان نظرانداز

عمران خان نے کہا کہ ہمارے گرین پاکستان کے اقدامات میں 10 بلین ٹری سونامی ، فطرت پر مبنی حل ، اپنے دریاؤں کی صفائی وغیرہ شامل ہے، ہم نے 7 برسوں میں ماحولیاتی تحفظ کا وسیع تجربہ حاصل کیا ہے، ہم نے خیبرپختونخوا سے آغاز کیا اور ہماری پالیسیوں کو عالمی سطح پر تسلیم اور سراہا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خواہشمند کسی بھی ملک کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، میں نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس 2021 اور سی او پی 26 کے لیے ترجیحات بتا دی ہیں، اگر عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو فائدہ اٹھائے۔

The post پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر حیران ہوں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cO0RAF