چائلڈ پورن گرافی کے کاروبارسے منسلک ملزم گرفتار، بچوں کی نازیبا تصاویروویڈیوکلپس برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چائلڈ پورن گرافی کے کاروبارسے منسلک ملزم گرفتار، بچوں کی نازیبا تصاویروویڈیوکلپس برآمد

 لاہور: چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک  ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاؤسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے کے  مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویراورویڈیوزکلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

ملزم کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر آجکل لاہورمیں رہائش پذیر تھا،  ایف آئی اے سائبر کرائم نے  مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

The post چائلڈ پورن گرافی کے کاروبارسے منسلک ملزم گرفتار، بچوں کی نازیبا تصاویروویڈیوکلپس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PTFOTW