رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کوروناایس اوپیز کے تحت مساجد میں خصوصی انتظامات - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کوروناایس اوپیز کے تحت مساجد میں خصوصی انتظامات

 لاہور: رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ملک بھر میں مساجد کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے مساجد کے صحن خاص طورپر صاف کئے جارہے ہیں اور نمازیوں کے لئے نشانات لگائے جارہے ہیں۔

لاہورکے علاقہ گلبرگ میں مقامی نوجوان مسجد کی صفائی میں مصروف ہیں، صحن کو سرف ملے پانی سے دھونے کے بعد ڈیٹول اورسینی ٹائزرسے صاف کیاجارہا ہے جبکہ مسجد کے پنکھے اورائیرکنڈیشنرکی بھی صفائی کرلی گئی ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران ان کو استعمال کیا جاسکے۔ صفائی میں مصروف رانا احمد حسن نے بتایا کہ ہرسال نوجوان مل کرمحلے کی مسجد کو صاف کرتے ہیں، اگرمرمت اوررنگ وروغن کا کام ہونے والاہوتو وہ کیا جاتا ہے کیونکہ رمضان المبارک میں نمازیوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔ اس لئے صفائی ،ستھرائی کی جاتی ہے۔

جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کہتے ہیں جس طرح ہم اپنے گھروں کو صاف ستھرارکھتے ہیں اسی طرح مساجد کو صاف رکھنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مساجد اللہ کا گھرہیں تاکہ یہاں آنیوالوں کو راحت محسوس ہو۔انہوں نے کہا مساجد میں آنیوالوں کو بھی اس بات کا خیال رکھناچاہیے کہ اللہ گھروں کو صاف ستھرارکھیں خاص طور پر جب کورونا کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں توایسے میں یہ زیادہ ضروری ہوگیا ہے کہ ہم مساجد کوصاف ستھرارکھیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی غلاف کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کی پانچ روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے ہے۔ یہ کام ماہ رمضان کے استقبال کے لیے کیا جارہا ہے۔14 ماہرین غلاف کعبہ کی صفائی اور اصلاح و مرمت کا کام انجام دے رہے ہیں جبکہ اسٹینڈرڈ کنٹرولر اور ہیلتھ ایکسپرٹ کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی اصلاح و مرمت کے ادارے کے انچارج فہد الجابری نے بتایا کہ کام کی شروعات غلاف کعبہ کو کسنے کے لیے مختلف جہتوں سے اس کے بند کھول کر کیا گیا۔ شاذروان کے سنہرے حلقوں کے نیچے سادہ سیاہ کپڑا لگایا جارہا ہے جبکہ حجر اسود کا فریم اور رکن یمانی کا منقش فریم بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اصلاح و مرمت کی کارروائی مکمل کرکے غلاف کعبہ کی صفائی ہوگی اور گردو غبار ہٹایا جائے گا۔ فہد الجابری نے بتایا کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ میں کئی نوجوان ہنر مندوں سے ٹریننگ بھی لے رہے ہیں۔

The post رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کوروناایس اوپیز کے تحت مساجد میں خصوصی انتظامات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uqTo0h