عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، راجا ریاض - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، راجا ریاض

 لاہور: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی ، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں بھی اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں ،وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔ اس سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز جہانگیر ترین لاہور کی بینکگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے ہمراہ راجا ریاض سمیت کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔

 

The post عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے، راجا ریاض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31ThB36