اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت نازک ہے جوآکسیجن پرہیں۔ آکسیجن پرجانے والے مریضوں کی تعداد پچھلے سال جون کی نسبت ستاون فیصد زیادہ ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ الحمداللہ، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی فی الحال بہترحکمت عملی سے سنبھال رکھا ہے، اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، اللہ ہمیں بچائے رکھے۔
The post ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، کورونا ایس او پیزپرعمل کیا جائے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gRItJs