میونسپل کارپوریشن اہلکاروں پر مبینہ تشدد، جمشید دستی پر مقدمہ درج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میونسپل کارپوریشن اہلکاروں پر مبینہ تشدد، جمشید دستی پر مقدمہ درج

مظفر گڑھ: میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں پر مبینہ تشدد کرنے کی پاداش میں جمشید دستی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی سمیت 5 افراد کے خلاف مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کےمطابق جمشید دستی کے خلاف مقدمہ میونسپل کارپوریشن اہلکار کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں درج کیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق حکومت کی ہدایات پر سڑکوں اور محلوں سے کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل اٹھوانے کا کام جاری ہے، ظفر کالونی سے بلڈنگ میٹریل اٹھوانے لگے تو جمشید دستی مسلح ہوکر ساتھیوں موقع پر پہنچ گئے، جمشید دستی اور اسکے ساتھیوں نے میٹریل اٹھانے سے منع کیا اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔

دوسری جانب جمشید دستی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروارہی ہے، گزشتہ رات پولیس کی بھاری نفری نے میرے گھر پر چھاپہ مارا اور توڑپھوڑ کی، پولیس اہلکاروں نے گھر سے میری گاڑی، قانونی اسلحہ اور دیگر چیزیں بھی اٹھا لیں، مقدمے کے اندراج اور حکومت کے سیاسی آلہ کار بننے والے پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔

 

The post میونسپل کارپوریشن اہلکاروں پر مبینہ تشدد، جمشید دستی پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x85yx5