کوئٹہ: بلوچستان میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبرپختون خوا کے بعد بلوچستان میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے بیان جاری کردیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی
صوبائی محکمہ داخلہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں آج سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے، ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کو دیگرصوبوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، تاہم ادویات اور گڈز ٹرانسپورٹ اور ایمرجنسی سروسز اس پابندی سے مستثنی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی 25 اپریل تک عائد رہے گی، اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کورونا کے پھیلاوٴ کی روک تھام کیلئے عائد کی گئی ہے۔
The post بلوچستان میں بھی بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Zkxja