جب تک مودی انتہا پسندی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جب تک مودی انتہا پسندی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا موقف ہے بھارت سے تجارت میں فائدہ ہے، پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہترنہیں، براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں تجویزکردہ اصلاحات بہت اہم ہیں، جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں قید و بند کی صوبتیں لوگ برداشت کررہے ہیں،  سیاسی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں ہیں لیکن پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، کیا لاکھوں مسلمانوں کے خون کو بھول جائیں؟ بھارت سے چینی اور کپاس کی تجارت ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتے ہیں اور فیصلہ کابینہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اصل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آصف زرداری بری ہوئے، اصل ریکارڈ نیب کے پاس تھا۔

The post جب تک مودی انتہا پسندی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fwrZpv