لاہور: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی منزل ریاست مدینہ اور خلافت راشدہ کا نظام ہے۔
بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ جامع مسجد میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے پاکستان کی منزل ریاست مدینہ اور خلافت راشدہ کا نظام ہے جب کہ اسلام راستے بند کرنے اور دوسروں کو تکلیف پہنچانے کا درس نہیں دیتا۔
حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا تحریک لبیک کا معاملہ ختم ہو گیا،ملک میں امن و امان کیلیے حکومت اداروں فوج، رینجرز اورپولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
The post پاکستان کی منزل خلافت راشدہ کا نظام ہے، طاہر اشرفی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e8Q1o3
