ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مہنگائی پرہرہفتے بریفنگ لیتے ہیں، پاکستان کا روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہوگیا، روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پرفرق پڑے گا ، ہماراسب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کل لاہورمیں جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، 29 مارچ کواختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، وزیراعظم نے فوری فنڈزکے اجرا کی ہدایت کی ہے، سیکریٹریٹ کیلئے 70 کروڑروپے ریلیزہوگئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دسمبر2020 کا نوٹیفکیشن کابینہ نے منظورکردیا، وزیراعظم ملتان، بہاولپورمیں سیکریٹریٹ کا بنیادرکھیں گے، ماضی میں جنوبی پنجاب کیلئے مختص رقم دوسرے منصوبوں پرلگادی جاتی تھی۔
The post ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کوکنٹرول کرنا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3s57sel