خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے گنجائش ختم ہونے کے قریب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے گنجائش ختم ہونے کے قریب

 پشاور: خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے گنجائش ختم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کیلئے 88 بیڈز خالی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بڑے اسپتالوں میں 769 بیڈز مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان میں 681 بیڈز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں تینوں بڑے اسپتالوں میں 66 مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سب سے زیادہ کورونا کے 424 مریض داخل ہیں۔ اسپتال میں 485 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لئے مختص ہیں، 33 مریض آئی سی یو میں ہیں۔ اسی طرح خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 106 مختص بیڈز میں سے 101 مریض داخل کئے گئے ہیں۔ اسپتال میں ایک مریض وینٹیلٹر اور 19 بائی پائپ پر ہیں  حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے مختص 178 بیڈز میں سے 156 مریضوں کے زیر استعمال ہیں  ہسپتال میں 38 مریضوں کو وینٹیلٹرز پر علاج کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں اس وقت مجموعی طور پر 81 افراد وینٹیلٹرز پر ہیں جبکہ 149 افراد آئی سی یو میں اور ایک ہزار 71 مریضوں کو ہائی ڈیپینڈسی یونٹس میں داخل کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کے لئے 346 وینٹیلٹرز، 303 آئی سی یو بیڈز، اور ایک ہزار 323 ایچ ڈی یوز میں بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔تاہم محکمہ صحت کے مطابق بڑے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے بڑھتے رش کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں آکسیجن کی مکمل فراہمی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

The post خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے گنجائش ختم ہونے کے قریب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/331aOVL