بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیکفیشن میں محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام دکانیں، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سحری تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں، دوکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں مکمل بند رہیں گے، تمام تقریبات ( انڈور و آوٹ ڈور) ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، جب کہ سینما گھر بھی بند رہیں گے،   تاہم میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک، اسپتال اور پیٹرول پمپس  24 گھنٹے سروس جاری رکھ سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے سروس کیلئے کھلے رہیں گے، تمام پارکس مکمل بند رہیں گے  اور صرف واکنک یا ورزش کرنے والوں کیلئے اجازت ہوگی، تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ملازمین گھروں سے ہی /50 فیصد کام کی ادائیگی کریں گے۔

 

The post بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QxPync