راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین جاوید کیانی کو طلب کریا گیا ہے، جاوید کیانی حدیبیہ پیپر ملز کیس میں بھی شریک ملزم رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب نیب نے وزارت صنعت وپیداوار کے سابق افیسر خضر حیات بھی طلب کیا ہے، خضر حیات کو 14 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ صنعت و پیداوار کے اکاونٹنٹ مزمل پاشا 13 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ پسما کے چیئرمین سکندر پاشا کو بھی دوبارہ اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا۔
نیب کی جانب سے تمام شخصیات کو سوالنامہ بھجوادیا گیا ہے اور انہیں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ 2017 سے 2019 تک چینی کی سبسڈی کے لیے بھیجے گئے پروپوزل کا ریکارڈ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے جب کہ نیب محکمہ خوراک پنجاب کا ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔
نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے میں کہا گیا کہ 2017 میں شوگر کی قیمتوں کا تعین کن بنیادوں پر کیا گیا، قیمتوں کے تعین کا اختیار کس نے دیا، بین الاقوامی ریٹ کا تعین کیسے ہوا۔
The post نیب نے نوازشریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fULHeI