پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

 لاہور: پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔ شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔

جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے فوری بعد مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز میں دے گی اور ن لیگ اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ہدف تنقید بنائے گی۔

پیپلز پارٹی شوکاز نوٹس کے الزامات پر جلد پریس کانفرنس بھی کرے گی اور پی ڈی ایم کے اتحاد کو توڑنے کی کوششوں کا ن لیگ کو ذمہ ٹہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

The post پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3moZlbh