خوشاب میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خوشاب میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

خوشاب: سندرال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوشاب سندرال روڈ پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ سے گاڑی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، واقعے کے فوری بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پیشی کے لیے کچہری آرہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ڈھاک برادری کے لوگوں نے راجا برادری کے افراد کو نشانہ بنایا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

The post خوشاب میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cYJb5n