اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا سے متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد میں اضافہ بدستورجاری ہے، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈی ایچ او رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مشتبہ 9076 بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے، اور اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

The post اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dqoKyf