میر پورخاص؛ زہریلی قلفی کھانے سے 3 بچے جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

میر پورخاص؛ زہریلی قلفی کھانے سے 3 بچے جاں بحق

میر پور خاص: زہر خورانی سے غریب سبزی فروش کے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد کے رہائشی ذاکر کے گھر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب چند گھنٹوں میں ہی اس کے3  بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔

پولیس کے مطابق گھر کے7 افراد نے گزشتہ شب ایک ریڑھی بان سے قلفیاں خرید کر کھائی تھیں تاہم علی الصباح 5 سالہ ضمیرا، ڈیڑھ سالہ عبدالہادی اور 3 سالہ اقصیٰ کو الٹیاں اور دست لگ گئے جس کے بعد انہیں پہلے سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں تینوں بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایاگیا جہاں وہ چل بسے۔

The post میر پورخاص؛ زہریلی قلفی کھانے سے 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/333tdks