لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 22 فیصد کی تشویشناک سطح پر جاپہنچی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں بالعموم اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 10 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ ایک ہزار 575 کیسز مثبت نکلے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے 62 اموات ہوئیں جن میں سے 28 کا تعلق لاہور سے تھا۔لاہور کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ، لاہور کے 78 فیصد آئی سی یو اور 70 فیصد آکسیجن وارڈ بھرے ہوئے ہیں۔
The post لاہور میں کورونا مثبت کیس کی شرح 22 فیصد تک جاپہنچی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wE6HMz