کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ زیادتی ، جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا ،مقدمے میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا اور تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی ۔
رات گئے میمن گوٹھ پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر21/133 بجرم دفعہ 376 آئی آئی ، 34/506 بی اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت متاثرہ لڑکی کے والد جاوید احمد کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمے میں 4 ملزمان عدیل ولد عبدالستار،مزمل ولد ذاکرحسین ،سبحان ولد محمد عباس اور آرض ولد حمید کو نامزد کیا گیاہے ، ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد پرائمری اسکول ٹیچر ہیں اور انھوں نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کی بیٹی سے متعلق نازیبا افواہیں پھیلنے لگیں کہ ان کی بیٹی کو 4 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا ہے جس کی واٹس ایپ گروپ پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو کہ ایک اہل محلہ نے وہ ویڈیو انہیں دکھائی تو انھوں نے اپنی بیٹی سے حقیقت معلوم کی۔
ان کی بیٹی نے بتایا کہ رواں سال 12 جنوری کو مزمل ، عدیل ، سبحان اور آرض نے نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ ملزم عدیل نے ویڈیو بھی بنائی اوریہ بات کسی کونہ بتانے کے لیے کہا کہ اگر تم نے یہ بات اپنے والدین یا کسی اورشخص کو بتائی تو جان سے ماردیں گے جس سے میں خوف زدہ ہو گئی اور ڈر کی وجہ سے کسی بھی گھر کے فرد سے ذکر نہیں کیا جب میری یہ ویڈیو واٹس ایپ پرآئی تو میں یہ حقیقت بتا رہی ہوں۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ یہ بات سن کر سکتے میں آگئے اور پریشان ہوگئے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پراہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، اب میں تھانہ رپورٹ کرنے آیا ہوں اوراب میں ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی چاہتا ہوں لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے پولیس نےمقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی۔
The post کراچی میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dPRDmG