ڈریپ کی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈریپ کی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

 اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے لیے روسی ویکسین ”اسپوٹنک V کی قیمت فکس کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت فکس کرنے کی سفارش کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کی 2 خوراکوں کی قیمت8500 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی ویکسین کی فی الوقت قیمت مقرر کرنے سے متعلق باضابطہ منظوری یا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے تاہم ڈریپ نے ریٹیل پرائس فکس کرنے کی سمری وزارت صحت کو ارسال کردی، وزارت صحت سمری کو منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کرے گی جہاں سے منظوری کی صورت میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

The post ڈریپ کی روسی ویکسین ”اسپوٹنک V“ کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OLBRAU