لاہور: نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور نیب لاہور نے مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پرھیں: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم
نیب لاہور کا کہنا ہے مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کی بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کے نام پر سندر میں 109 ایکٹر اراضی، موضع مال میں 377 کنال 12 مرلے، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے اور رائیونڈ روڈ پر 14 کنال 1 مرلے کی قیمتی زمین خرید رکھی ہے، جب کہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدر کے ذرائع آمدن کیا ہیں، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں، تاہم لاہور میں زیادہ تر جائیدادیں ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی ہے۔
The post اثاثہ جات کیس؛ نیب کا مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3v2WWXI