یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی درخواست جمع کرادی۔ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاس سینیٹ میں 21 ووٹ ہیں۔ اے این پی اوربی این پی مینگل نے بھی پیپلزپارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی جب کہ ن لیگ کی 18 اورجے یو آئی کی 5 نشستیں ہیں۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے لیے شیری رحمان کا نام لیا جارہا تھا جس کی پارٹی کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی پی اور ن لیگ سینیٹ میں اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی خواہاں

واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ کچھ روزقبل مریم نوازنے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا۔

The post یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39fuGYH