تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ این سی اوسی کا فیصلہ آج - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ این سی اوسی کا فیصلہ آج

 اسلام آباد: کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظرملک بھرمیں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کےاجلاس میں ہوگا۔

کورونا کی تیسری لہرمیں بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھرمیں تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزرائے تعلیم، صحت اوردیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے جس میں کورونا کے تعلیمی اداروں پروار کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کے بعد فیصلوں کا اعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3301 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 36ہزار 849 ہے۔

The post تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ این سی اوسی کا فیصلہ آج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39cDtdT